ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / کاروارمیں سوامی وویکانند کے جنم دن پر مفت خون عطیہ کیمپ کا انعقاد

کاروارمیں سوامی وویکانند کے جنم دن پر مفت خون عطیہ کیمپ کا انعقاد

Thu, 12 Jan 2017 20:05:49    S.O. News Service

کاروار:12/جنوری  (ایس او نیوز)موجودہ دور میں نوجوانوں کو چاہئے کہ وہ اپنی صلاحیتوں و قوتوں کو  ملک اور سماج کی بہتری کے لئے استعمال کرے۔ نوجوانوں میں ان کی قوت و قابلیت کے متعلق بیداری پیدا کرنا وقت کا اہم کام ہے، خون عطیہ سے بہتر کوئی سماجی خدمت نہیں ہوسکتی، نوجوانوں کو چاہئے کہ وہ خون عطیہ پروگرام میں اپنے آپ کو شامل کرتے ہوئے ایک مضبوط ، صحت مند اور مکمل سماج کی تعمیر میں اپنا تعاون پیش کرے۔ ان خیالات کا اظہار ضلع صحت عامہ کے فلاح و بہبودی افسر ڈاکٹر جی این اشوک کمار نے کیا۔

وہ یہاں آزاد یوتھ کلب کاروار، پریماآشرم چارٹیبل ٹرسٹ آمدلی ، کلو ر ایجوکیشن ٹرسٹ، ضلع یوتھ اینڈ کھیل محکمہ اور نہر و یوتھ کیندر کاروار کے اشتراک سے سوامی وویکانند کے 154ویں جنم دن کی مناسبت سے 12جنوری سے 18جنوری تک منائے جارہے قومی یوتھ ہفتہ کے پہلے دن دیویکر کامرس کالج میں ’’ مفت خون گرو پ جانچ‘‘ کا افتتاح کرنے کے بعد نوجوانوں سے مخاطب تھے۔ مہمان خصوصی کی حیثیت سے نہرو یوتھ کیندر کے موظف افسر گووند راؤنایک نے کہاکہ خون عطیہ ایک بہت بڑا عطیہ ہے، انہوں نے نوجوانوں سے اپیل کی کہ خون عطیہ کے ذریعے سماج کی حفاظت کریں۔ صدر ہند ایوارڈ اور راجیا تسوا ایوارڈ یافتہ نذیر احمد یو شیخ بطور اعزازی مہمان موجود تھے۔ کلور ایجوکیشن ٹرسٹ کے صدر ابراہیم کلور نے صدارتی خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ذات پات، رنگ و نسل وغیر ہ کی تفریق کئے بغیر تمام نوجوان ایک جٹ ہوکر سماج کے لئے جو بہتر پروگراموں کی طرف توجہ دیں اور اس میں سرگرمی کے ساتھ شریک ہوکر تعاون کرنے کی اپیل کی۔ اس موقع پر پی یو اور بی سی اے کالج کے 100سے زائد طلبا کا مفت میں خون جانچ کرتے ہوئے ان کے گروپ کی نشاندہی کی  گئی ۔ بلڈ ٹکنشن کے طورپر شوبھا ہڈگنال اور ودیا نائک نے خدمات انجام دیں۔ پروفیسر ایس این دفعدار نے استقبال کیا تو پروفیسر موہن بھٹ نے نظامت کے فرائض انجام دیتے ہوئے شکریہ اداکیا۔ پروگرام میں ایس بی گوڑی منی ، این ایس ایس افسر بی آر تولے، پروفیسر دیپا جمنالکر ، سمتانایک، میگھا تامسے ، ستیش گنگی ، سندھیا کدم اور دیگر حضرات موجود تھے۔ قومی یوتھ ایوارڈ یافتہ محمد حسن شیخ ، جوائنٹ سکریٹری نوتن جین اور آزاد یوتھ کلب کے خازن محمد عثمان شیخ نے پروگرام کو بہترین انداز میں انتظامات کئے۔


Share: